ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال : بھاری بارش کی وجہ سے پانی کے تالاب بن گئیں سڑکیں ۔ لوگوں کی آمد و رفت ہوگئی مشکل

ہلیال : بھاری بارش کی وجہ سے پانی کے تالاب بن گئیں سڑکیں ۔ لوگوں کی آمد و رفت ہوگئی مشکل

Fri, 18 Jun 2021 23:29:36    S.O. News Service

ہلیال،18؍ جون (ایس او نیوز) ہلیال تعلقہ میں برستی بھاری بارش کی وجہ سے مضافات اور قصبوں میں کئی جگہوں پر سڑکیں ابلتے پانی کے تالابوں میں بدل گئیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور موٹر گاڑیوں کے لئے آمد و رفت میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق تعلقہ میں گزشتہ تین چار دنوں سے مسلسل برسات ہورہی ہے۔ اس وجہ سے ہلیال کے جنگلاتی علاقے میں بہنے والی چھوٹی چھوٹی ندیاں، تالاب اور چشمے ابل پڑے اور ان کا تیز رفتار پانی سڑکوں پر سے ہوکر گزرنے لگا۔ ان راستوں سے آنے جانے والوں بڑی دشواری ہوگئی کیونکہ ذرا سے توازن بگڑنے پر پانی کے ساتھ بہہ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

 


Share: